تحر یک انصاف کا ہدف پارلیمنٹ یا جمہو ریت نہیں ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہے ‘ چوہدری محمدسرور
حکومت کے اپنے لوگ ہی انتشار اور فساد کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں جسکے خطرناک نتائج نکلیں گے ‘کر پشن کے خاتمے کیلئے سٹر کوں پر آنا کوئی جرم نہیں ہوگا ‘ پوری قوم کی نظر یں پارلیمانی کمیٹی پر لگیں ہیں پارلیمانی کمیٹی میں حکومت جتنی جلد ی ٹی او آرز کا مسئلہ حل کر یگی انکے لیے بہتر ہوگا ‘(ن) لیگ کی حکومت کو آئندہ بجٹ میں غر یبوں کیلئے ”ٹیکس کا طوفان “لانا مہنگا پڑ یگا ‘علماء ونگ سے خطا ب
اتوار 29 مئی 2016 13:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کا ہدف پارلیمنٹ یا جمہو ریت نہیں ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہے ‘کر پشن کے خاتمے کیلئے سٹر کوں پر آنا کوئی جرم نہیں ہوگا ‘ پوری قوم کی نظر یں پارلیمانی کمیٹی پر لگیں ہیں پارلیمانی کمیٹی میں حکومت جتنی جلد ی ٹی او آرز کا مسئلہ حل کر یگی انکے لیے بہتر ہوگا ‘(ن) لیگ کی حکومت کو آئندہ بجٹ میں غر یبوں کیلئے ”ٹیکس کا طوفان “لانا مہنگا پڑ یگا تحر یک انصاف حکومت کی عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کر یگی‘حکومت کے اپنے لوگ ہی انتشار اور فساد کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں جسکے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔
اتوار کے روز اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف علماء ونگ کے قاری افضل کی سر بر اہی میں ملاقات کرنیوالے دفد سے خطاب کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے اپنے لوگ ملک میں انتشار کی سیاست کر کے سیاسی ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور ایسے لوگ ہی حکومت کے اپنے دشمن ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے سامنے ہمیشہ سچی بات کرتے ہیں مگر حکمرانوں کو جھوٹ بول کر قوم کوبے وقوف بنانے کے سواکچھ نہیں آتا ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے مگر جب حکمران خود کر پشن اور لوٹ مار کر یں گے تو حکمرانوں سے زیادہ جمہو ریت کا دشمن اور کون ہوگا ؟تحر یک انصاف کی جد وجہد کا ہدف ملک میں جمہو ریت یا پارلیمنٹ کا خاتمہ نہیں بلکہ ملک سے کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روزگاری کا خاتمہ اور ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظر یں پارلیمانی کمیٹی پر لگی ہیں اس لیے حکومت کو ایک با ت سمجھ لینی چاہیے کہ وہ جتنی جلد ی ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر یگی یہ حکومت کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.