مذہبی جماعتوں کا دفاع پاکستان کونسل کو دوبارہ بحال کر نیکا فیصلہ‘ اہم اجلاس کل مولانا سمیع الحق کی صدارت میں ہوگا

اتوار 29 مئی 2016 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) مذہبی جماعتوں کا ملکی مفادات کے تحفظ اور غیر ملکی سازشیں ناکام بنانے کیلئے دفاع پاکستان کونسل کو دوبارہ بحال کر نیکا فیصلہ جبکہ اہم اجلاس (سوموار) کو ہوگا جس کی صدارت مولانا سمیع الحق کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اجلاس کی صدارت مولانا سمیع الحق کریں گے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، انس نورانی، سینیٹر ساجد میر، حافظ سعید، اعجاز الحق اور دیگر مذہبی جماعتوں کے ذمہ دار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور ڈرون حملوں پر پر غور کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں ہونیوالے اس اجلاس میں بڑی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔