قومی اسمبلی کا اجلاس منگل جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا گیا

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا ،صدر تیسرا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر خطاب کرینگے

اتوار 29 مئی 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء ) قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام پانچ بجے جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون دن گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ۔قومی اسمبلی اجلاس کا مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کردیا جائے گا ،صدر ممنون حسین تیسرا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ سے جاری ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام پانچ بجے ہوگا ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کردیا جائے گا ، نوابزادہ اقبال مہدی این اے 63جہلم سے ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے ، جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون (بدھ ) کو طلب کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔صدر ممنون حسین تیسرا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر خطاب کرینگے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا