ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اوریوٹرن برنی سینڈرزسے مباحثہ کرنے سے بھاگ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 13:21

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اوریوٹرن برنی سینڈرزسے مباحثہ کرنے سے بھاگ گئے

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) امریکامیں صدارتی امیدواربننے کے واحد ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اوریوٹرن لیتے ہوئے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہشمندبرنی سینڈرزسے مباحثہ کرنے سے انکارکردیاہے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا میں گزشتہ روزریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا تھاکہ وہ سینڈرز سے مباحثے کے بے چینی سے منتظرہیں تاہم ایک ہی روز بعداب کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی سینڈرزکواپناصدارتی امیدوارنہیں بنائےگی،اس لیے وہ ایسے شخص سے مباحثہ نہیں کریں گے جو ڈیموکریٹ پارٹی کاصدارتی امیدواربننے میں دوسرے درجے پر ہو۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہیلری یاجوبھی پہلے نمبرکاامیدوارہوگا،اسی سے بحث کریں گے۔ردعمل میں برنی سینڈرزنے کہاکہ ہیلری کے مقابلے میں وہ ہرسروے میں ٹرمپ کوبری طرح ہرارہے ہیں اس کی انہیں امید ہے کہ ٹرمپ اپناذہن پھرتبدیل کرلیں کے اورمباحثہ پرتیارہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :