وزیراعظم نوازشریف ویڈیولنک کے لیے کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 13:21

وزیراعظم نوازشریف ویڈیولنک کے لیے کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) وزیر اعظم نوازشریف وفاقی بجٹ 2016-17کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق نواز شریف بیماری کے باوجود فرائض سے غافل نہیں۔ پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم نوازشریف لندن میں بیماری کے باوجود ملکی صورتحال آگاہ ہیں۔ انہیں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دی جا رہی ہے ، پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ کہنا ہے ترجمان وزیر اعظم ہاوس کا ، ترجمان کے مطابق نواز شریف پیر کو پاکستان ہائی کمیشن لندن جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ویڈیو لنک پر قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم وفاقی وزرا اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور ضروری ہدایات جاری کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کے پرنسپل و ملٹری سیکرٹریز اور دیگر عملہ ان کی معاونت کر رہا ہے۔ ملکی معاملات میں کوئی تاخیر یا التوا نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم سرجری کے بعد بھی چیف ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ برطانیہ میں علاج اور رہائش کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کر رہے ہیں۔ میڈیکل ٹیسٹ ، ڈاکٹروں کی فیس بھی ان کے اہلخانہ نے ادا کی۔ قومی خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں کی جا رہی۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ منگل کو وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ہوگی۔