صدر نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل طلب کر لیا

جہلم سے ایم این اے اقبال مہدی کے انتقال کے باعث پہلے روز اجلاس کسی کارروائی کے بغیر ملتوی ہونے کا امکان ہے

اتوار 29 مئی 2016 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل منگل اکتیس مئی کو طلب کرلیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ بھی ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل ، اہم بیٹھک اب کل منگل 31 مئی کو ہوگی۔ اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی ہونے کا بھی امکان۔

(جاری ہے)

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس اب اکتیس مئی کی شام پانچ بجے طلب کرلیا ہے جس میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا ، تاہم پارلیمانی روایت کے مطابق جہلم سے ایم این اے اقبال مہدی کے انتقال کے باعث پہلے روز اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہونے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اب یکم جون کو ہوگا جس سے صدر مملکت خطاب کریں گے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اگلے روز دو جون کو طلب کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :