رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے شہر میں31رمضان بازار لگا ئے جا رہے ہیں، ڈی سی او
ہفتہ 28 مئی 2016 23:11
لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں شہریوں کو زبردست ریلیف فراہم کر ے گی۔ اس ضمن میں شہر میں31رمضان بازار لگا ئے جا رہے ہیں جہاں پر عوام الناس کے لیے پورا ماہ سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ دستیاب ہو نگی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ہال میں رمضان بازاروں کے انتظامات اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوزاور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان بازاروں کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ رمضان بازار مارکیز میں اے سی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سٹالز پر اعلیٰ معیار کی سبزیاں وپھل اور دیگر اجناس رکھی جائیں اوران کی کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
ڈی سی او لاہور نے رمضان بازاروں میں رکھے جانے والے پھل و دیگر اشیاء کے سیمپلز کو خود چیک کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں میں صارفین کو سٹالز پر صبح سے لیکر شام تک تروتازہ سبزیاں و پھل اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈی سی او لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں حکومت کے مقرر کر دہ نرخ نامے کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کر نے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کیا جائے۔ڈی سی او لاہور نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے پانچ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہزاد اقبال قریشی،علی عباس بخاری،رانا اشرف،شیخ وقاص اور اختر حسین بخاری کو شیلڈز دیں۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر کی 31کریٹیکل مارکیٹس میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد کر وانے کے لیے ہر مارکیٹ میں ایک ایک پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جو شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.