حکومتی خارجہ پالیسی کی واضح سمت دکھائی نہیں دے رہی،شاہ محمود قریشی

افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پہلے جیسی گرمجوشی نہیں، امریکہ بھی معاہدے سے منحرف ہو گیا کرپشن ہاؤٹ ملک بچاؤ مہم سے کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹے گی ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 مئی 2016 23:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی خارجہ پالیسی کی واضح سمت دکھائی نہیں دے رہی ۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پہلے جیسی گرمجوشی نہیں ۔ امریکہ بھی معاہدے سے منحرف ہو گیا کرپشن ہاؤٹ ملک بچاؤ مہم سے کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی کوئی واضح سمت دکھائی نہیں دے رہی افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے اور نہ ہی گرمجوشی دکھائی دے رہی ہے ۔

نواز شریف نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں خود گئے اور بھارت کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہیں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بھی کشیدگی دکھائی دے رہی ہے امریکہ ایف 16 کے معاہدے سے منحرف ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن ہٹاؤ ملک بچاؤ مہم سے اپوزیشن کی کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

(جاری ہے)

متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں سب کے دستخط ہیں اور کسی بھی جماعت پر شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے حکومت نے اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریڈ لائن کو عبور کیا گیا ہماری حدود کی خلاف ورزی پر کمزور موقف اختیار کیا گیا وزیر دفاع نے ڈرون حملے کے چار دن بعد تک کچھ نہین کہا صرف پاک فوج کے سپہ سالار نے اپنا کردار ادا کیا ۔