سابق چےئر مین چوہدری احمد سعید نے پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اعظم سہگل

ہفتہ 28 مئی 2016 22:57

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء ) چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا ہے کہ سابق ایم ڈی و چےئر مین چوہدری احمد سعید نے پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پی آئی اے کے ساتھ ان کا ساتھ بہت اچھا رہا ہے۔انہوں نے ملک سے باہر اور اندر ہمیشہ پی آئی اے کو سپورٹ کیا ہے۔777 اور 200ایل آر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی ان کا تھا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کی شام یہاں مقامی ہوٹل میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی پی آئی اے انتظامیہ سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔قبل ازیں سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے چوہدری احمد سعید کی خدمات کوکبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ عملہ کو لاکھوں روپے کی نئی یونیفارم اور شوزدینے پر سروس انڈسٹری کے مشکور ہیں۔ تقریب سے چوہدری احمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کو فعال بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :