صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا

ہفتہ 28 مئی 2016 22:52

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت پارلیمانی امور کی ایک سمری پر وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس کی منظوری دیتے ہوئے قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 31 مئی 2016ء کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔