پنجاب جانا قومی قانونی اور جمہوری حق ہے،پنجاب حکومت پاکستان سنی تحریک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر قانون اور جمہوریت کے منافی کام کررہی ہے ،جمہوریت کانعرہ لگانے والے حکمرانوں کی اپنی سوچ آمرانہ ہے ، چوھدری نثار کی ناک کے نیچے انتہاپسند دہشتگرد وں کے تربیتی مراکز قائم ہیں

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی عہدیداروں سے ٹیلی فونک گفتگو

ہفتہ 28 مئی 2016 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے کسی بھی صوبے میں جانا ہرپاکستانی کا قومی ،قانونی وجمہوری حق ہے ،پنجاب حکومت پاکستان سنی تحریک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر قانون اور جمہوریت کے منافی کام کررہی ہے ،جمہوریت کانعرہ لگانے والے حکمرانوں کی اپنی سوچ آمرانہ ہے ،وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار کی ناک کے نیچے انتہاپسند دہشتگرد وں کے تربیتی مراکز قائم ہیں ،دہشتگرد تنظیمیں حزب التحریر ،جماعۃالدعوہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان پورے ملک میں آزادی سے اپنی سرگرمیاں کررہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی بجائے مذاکرات کے بہانے انھیں پھلنے پھولنے کا موقع دے رہے ہیں ،دوسری طرف محب وطن قوتوں پر پنجاب داخلے پر پابندی لگاکر وہ کسے خوش کررہے ہیں؟پنجاب حکومت میں موجود دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے وزیروں کے خلاف کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ؟پاکستان سے محبت اور امن پسندی کو ہمارا جرم نہ بنایا جائے ،ہماری جماعت آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے ،پنجاب حکومت قانون اور جمہوریت کے منافی اقدامات کرکے انصاف کا قتل اور قومی حقوق پامال کررہی ہے ،اعلیٰ عدلیہ پنجاب داخلے پر پابندی کا نوٹس لے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑواں شہروں کے عہدیداروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پنجاب جانا ہماراقومی قانونی اور جمہوری حق ہے کوئی طاقت پنجاب جانے سے نہیں روک سکتی ،پنجاب حکومت قانون کے منافی فیصلے کرنے کی بجائے قانون کی بالادستی کیلئے کام کرئے ، قانون اور جمہوری اقدار پر گامزن رہتے ہوئے حکومتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف آواز بلندکرتے رہیں گے ،جھوٹے مقدمات قیدوبند کی صعوبتیں حق میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

متعلقہ عنوان :