خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات پر پابندی سے ملک بھر میں مباحثے کا آغاز ہوا

حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں ، پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوام اور سرکاری اداروں کی شکایات ملی ہیں ترجمان پیمرا کابیان

ہفتہ 28 مئی 2016 22:35

خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات پر پابندی سے ملک بھر میں مباحثے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء ) ترجمان پیمرا نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات پر پابندی سے ملک بھر میں مباحثے کا آغاز ہوا، پابندی کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں ، پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوام اور سرکاری اداروں کی شکایات ملی ہیں ۔ ہفتہ کو ترجمان پیمرا نے اپنے بیان میں کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات پر پابندی سے ملک میں مباحثے کا آغاز ہوا ۔

پابندی کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوام اور سرکاری اداروں کی شکایات ملی ہیں ۔ قانون کے مطابق جائز شکایات پر پیمرا کاروائی کا پابند ہے ۔ ترجمان پیمرا نے کہا کہ پیمرا وعوامی رائے سے لاتعلق نہیں رہ سکتا ۔ پیمرا ہر سطح پر جواب دہ ہے اور اپنے فیصلوں پر رد عمل کی قدر کرتا ہے ۔ منقسم عوامی رائے پر پیمرا کے لئے ہر کسی کو قابل قبول فیصلہ کرنا مشکل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ فیصلے پر سول سوسائٹی کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہیں ۔ مذہبی اور ثقافتی نکتہ نظر سے اشتہارات کی زبان اور ویڈیوز پر والدین کے بھی تحفظات ہیں۔

متعلقہ عنوان :