بے حیائی اور بے راہ روی کے سامنے بند باندھنا بہت ضروری ہے ،جماعت اسلامی خواتین

علماء کی جگہ اداکاروں نے لے لی ہے جو رمضان البارک کے تقدس کی پامالی کے درپے ہیں،سیمی نظیر

ہفتہ 28 مئی 2016 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جانے والی بے حیائی اور بڑھتی ہوئی بے راہ روی کے آگے بند باندھنا بہت ضروری ہے ۔ اس مقصد کے لیئے معاشرے میں خیر کی قوتوں کو مجتمع ہو کر لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے ۔ یہ بات نگراں نشر و اشاعت ضلع وسطی سیمی نظیر نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کی تشکیل کے موقع پر کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر تمام چینل ریٹنگ کی دوڑ میں تمام اخلاقی حدود کو پامال کر جاتے ہیں، علماء کی جگہ اداکاروں نے لے لی ہے جو رمضان البارک کے تقدس کی پامالی کے درپے ہیں ۔ خواتین ان خرافات کا خاص طور پر نشانہ ہیں۔پوری دنیا میں میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے پریشر گروپس ہوتے ہیں جو انہیں حدود میں رکھتے ہیں۔ حلقہ خواتین کے تحت تشکیل دیا گیا یہ گروپ پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے حیائی کے خلاف فوری رد عمل ظاہر کرے گا اور حتی الامکان حد تک برائی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :