ایٹمی قوم بننے کے بعد دنیا نے ہمیں اچھی طرح سمجھ لیا، ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو اتنی عزت نہ ملتی: ڈاکٹر ثمر مبارک مند

ہفتہ 28 مئی 2016 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت بننے کے بعد دنیا نے ہمیں اچھی طرح سمجھ لیا، اگر ایٹمی طاقت ظاہر نہ کرتے اتنی عزت نہ ملتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ طاقت کا توازن بہت ضروری تھا کیونکہ بھارت کی جانب سے شدید دباؤ تھا اور اگر یہ تجربہ نہ ہوتا تو نیوکلیئر پاور کی اہمیت نہ ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقت ظاہر نہ کرتے تو اتنی عزت نہ ملتی، پاکستان نے جب ایٹمی قوت ظاہر کی تو پھر دنیا نے ہمیں اچھی طرح سمجھ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سائنسدانوں نے نصر میزائل صرف ایک سال میں بنایا اور اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا

متعلقہ عنوان :