بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم تنویر عرف ٹونی کو عمر قید کی سزا کا حکم

ہفتہ 28 مئی 2016 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت نے بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم تنویر عرف ٹونی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر شہبازنے کیس کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

مجرم تنویر عرف ٹونی نے سال دو ہزار بارہ میں اکبر نامی شہری کو تاوان کے لئے اغوا کیا اور تاوان کی رقم نہ ملنے پر اسے بیدردی سے قتل کر دیا۔مجرم کے خلاف تھانہ شادباغ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے اور گواہوں اور شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مجرم تنویر عرف ٹونی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :