انسانیت کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک

یقینا وہ انسان اﷲ کی رحمت اور بخشش کا مستحق قرارپاتاہے جس کاوقت اور مال دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود میں صرف ہوتاہے،ڈاکٹرامیر شیخ

ہفتہ 28 مئی 2016 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ اور ویژن میڈیکل سینٹرکی جانب سے DIGٹریفک ہیڈآفس گارڈن میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹرامیر شیخ نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے ،یقینا وہ انسان اﷲ کی رحمت اور بخشش کا مستحق قرارپاتاہے جس کاوقت اور مال دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود میں صرف ہوتاہے،فری میڈیکل کیمپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس دورمیں بھی کچھ ادارے ایسے ہیں جو محض نام ونمودکے بجائے عملی کام کررہے ہیں، پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ واقعتا عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کارہائے نمایاں انجام دے رہا ہے،حکومت اورمخیر افراد کو چاہیئے کہ ایسے اداروں کی مددکریں جو عوام کی فلاح وبہبود اور علاج معالجے کے لئے بلاتفریق رنگ ونسل کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک طاہر نورانی نے کہاکہ مفت علاج کی سہولت عوام کے لئے ایک بڑی نعمت ہے جس پر ذمہ داران اور رضاکاران کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ادارے بھی عوام کی بھلائی اور ترقی کے لئے شب وروز مصروف عمل ہیں اور حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ ہر شہری کو سہولیات بہم میسرہوں،لیکن بعض جگہوں پر حکومتی ادارے بھی نہیں پہنچ پاتے ،ایسے میں وہ فلاحی ادارے جو ان کاموں میں حکومت کاہاتھ بٹارہے ہیں وہ لائق تحسین وتقلید ہیں،جن میں پاکستان ویلفیئرٹرسٹ نمایاں نام ہے۔

پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر محمدکاشف صابرانی نے اس موقع پرتمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت اور مستحقین کی خدمت سے دلی سکون ملتاہے، ہماراپروگرام تمام دیہی اور شہری علاقوں میں وہ سہولیات فراہم کرناہیں جو عوام کو آسانی سے نہیں ملتیں، موجودہ فری میڈیکل کیمپ اسی سلسلے کی کڑی ہے، انہوں نے بتایاکہ آج کے کیمپ میں جنرل اوپی ڈی کے ذریعے 400سے زائد مریضوں کامعائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کرنے کا ٹاسک ہے،جبکہ آنکھوں، شوگر، بلڈ پریشر، بی ایم ڈی ٹیسٹ ، ای سی جی کی بھی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے، کیمپ کے دوران تمام مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔

ویژن میڈیکل سینٹرکے سربراہ صدیق آدم نے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپوں کے ذریعے بے شمار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرچکے ہیں آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پرمحمدسلمان صابرانی، محمدسلیم راجپوت، عبداللطیف سانگانی، معیزرؤعطر والا، محمدحسین قریشی، محمدیاسین یامین،انس ہارون اﷲ والا،عبدالغنی میمن ، شہزاد احمد، محمدمنیب رنگبریا ودیگر نے بھی کیمپ کا دورہ کیااور پاکستان ویلفیئرٹرسٹ اور ویژن میڈیکل سینٹرکی کاوشوں کا سراہا۔

متعلقہ عنوان :