الیکشن کمیشن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب30کروڑسے زائدکی رقم مانگ لی

ہفتہ 28 مئی 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب30کروڑسے زائدکی رقم مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مدمیں 1ارب 30کروڑ سے زائد کی رقم مانگی گئی ٗایک ارب سے زائد کی رقم آپریشنل اخراجات کیلئے مانگی گئی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کی مد میں کوئی اضافی رقم نہیں مانگی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران فیسوں کی مدمیں ہونے والی1ارب روپے سے زائدکی آمدن بھی قومی خزانے میں جمع کروادی

متعلقہ عنوان :