فیصل آباد ٗ جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں پولیس مقابلے کو مشکوک اور جعلی قرار دیدیا گیا

ہفتہ 28 مئی 2016 21:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس مقابلے کی تحقیقات کے بعد جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں اس مقابلے کو مشکوک اور جعلی قرار دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں 18 اگست 2015ء کو رسالہ روڈ پر ہونیوالا پولیس مقابلہ مشکوک اور جعلی قرار دیدیا گیا ہے اور 3 ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ جن ایس ایچ اوز کو جعلی پولیس مقابلے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ان میں ندیم انجم فیکٹری ایریا، خلیل گھمن سمن آباد اور ارم رضا تھانہ ڈجکوٹ شامل ہیں

متعلقہ عنوان :