ٹی او آر کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے سپیکر کا خورشید شاہ سے رابطہ ٗاہم نکات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 28 مئی 2016 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) ٹی او آر کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے رابطہ کرکے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے متفقہ ٹی او آرز مرتب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیدلاک کا سلسلہ برقرار ہے جس کے خاتمہ کے لئے ایاز صادق نے ٹیلی فون کرکے خورشید شاہ سے معاونت مانگ لی ادھر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ڈیڈلاک خاتمہ کے لئے وہ بھی حکومتی کمیٹی کے اراکین سے بات کریں گے۔