کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے، خورشید شاہ

ٹی او آرز پر حکومت کو لچک دکھانی پڑے گی ٗ اپوزیشن اور حکومتی ٹی او آرز کمیٹی کو مزید اختیارات ملنے چاہئیں ٗ اپوزیشن لیڈر حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا تو عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 مئی 2016 21:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے، میرے تمام اثاثے ویب سائٹ پر موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ٹی او آرز پر حکومت کو لچک دکھانی پڑے گی ٗ اپوزیشن اور حکومتی ٹی او آرز کمیٹی کو مزید اختیارات ملنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ٹی او آرز فائنل کرنے کے بعد سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے اور متفقہ ٹی او آرز کے بعد ہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی کمیشن تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے، میرے تمام اثاثے ویب سائٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا تو عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ برداشت نہیں کریں گے، ملکی برآمدات میں 19 فیصد کمی ہوئی جبکہ ملک میں سرمایہ کاری 8 فیصد کم ہو کر رہ گئی، بجٹ عوام دشمن ہوا تو عوام کے حقوق کی جنگ لڑوں گا۔