وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی، اوپن ہارٹ سرجری کیا ہے؟ معلوماتی رپورٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 21:52

وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی، اوپن ہارٹ سرجری کیا ہے؟ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی۔2016ء)وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی۔ اس حوالے سے ہم آپنے قارئین کی خدمت میں اوپن ہارٹ سرجری سے متعلق معلوماتی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

اوپن ہارٹ سرجری عمل جراحی کا ایک ایسا آپریشن ہے جس دوران دل کے نقائص دور کرنے کیلئے مختلف تدبیریں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ اوپن ہارٹ سرجری کیلئے پانچ سے چھ گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ آپریشن کے دوران دل اور پھیپھڑوں میں آکسیجن کی روانی کیلئے ایک مشین کا استعمال کیا جاتا ہے جو دل کی طرح کام کرتی ہے اور خون کے ذریعے دماغ اور جسم کے دیگر اعضاء کو آکسیجن پہنچاتی ہے۔

(جاری ہے)

سرجن آپریشن کی شروعات کرتے ہوئے سینے پر 8 انچ کا کٹ لگاتا ہے جبکہ سینے کی ہڈی کو بھی سرجیکل آری کیساتھ کاٹا جاتا ہے۔ پھر سرجن دل کو باہر نکال کر والو ڈالتا ہے جو خون کی روانی کیلئے بائی پاس کرتا ہے۔ مطلوبہ عمل مکمل ہونے کے بعد دل کو واپس اس کی جگہ پر فکس کر دیا جاتا ہے۔ پھر سینے کی ہڈی کو دھاتی تار کی مدد سے جبکہ کھال کو دھاگے کی مدد سے ٹانکے لگا دیے جاتے ہیں۔

کامیاب عمل جراحی کے بعد 2 سے 3 گھنٹے میں مریض کو ہوش آجاتا ہے جبکہ کچھ گھنٹے وینٹی لیٹر پر رکھا جاتا ہے۔ آپریشن کے بعد مریض کو 5 سے 6 دن وینٹی لیٹر پر ہسپتال میں رکھا جاتا ہے۔ پانچویں چھٹے دن مریض کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ تاہم مریض کو مکمل صحتیاب ہونے میں کئی ہفتے یا کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔