ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ بہادر وزیراعظم ہی کر سکتا ہے ٗنواز شریف نے عزت و وقار کیلئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا ٗپرویز رشید

بینکوں کے قرضے کھانیاور معاف کرانے والوں کا احتساب بھی کیاجائے ٗ نوازشریف کی طرف جومیلی آنکھ سے دیکھے گاعوام اس سے خودحساب کتاب کرینگے ٗ وزیر اطلاعات کا خطاب

ہفتہ 28 مئی 2016 21:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ بہادر وزیراعظم ہی کر سکتا ہے ٗنواز شریف نے عزت و وقار کیلئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا ٗبینکوں کے قرضے کھانیاور معاف کرانے والوں کا احتساب بھی کیاجائے ٗ نوازشریف کی طرف جومیلی آنکھ سے دیکھے گاعوام اس سے خودحساب کتاب کرینگیےمظفر آباد میں یوم تکبیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیا پاکستان کا ہاتھ روک رہی تھی۔

امریکی صدر کلنٹن نے 5 بار وزیراعظم کو فون کیا ٗ انہیں 5 ارب روپے دینے کی پیشکش بھی کی گئی لیکن وزیراعظم نے قوم کے وقار کا سودا نہیں کیا اور پھر پاکستان نے 6 دھماکے کر دیئے، ایسا فیصلہ کوئی بہادر وزیراعظم ہی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایٹمی دھماکوں کیلئے ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ڈاکٹر ثمر سے پوچھا تو انہوں نے 17 دن مانگے ٗ دھماکے کامیابی سے کرنے کیلئے بہت بڑی رقم کی ضرورت تھی تاہم وزیراعظم نے کہا کہ عزت و وقار کیلئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ پیٹ پر پتھر باندھ لیں گے، تیاری کا کم سے کم وقت بتائیں۔ کون لوگ کہتے ہیں نواز شریف دولت رکھتا ہے نواز شریف دولت ٹھکراتا ہے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے الزام خان؟ یہ کس کا نام ہے جسے الزام خان کہتے ہیں؟ عمران خان کے الزامات کو ایک ایک کر کے جھوٹا ثابت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کے ہر دور میں ترقیاتی کام ہوئے آپ ریکارڈ اٹھا لیں ملک میں جتنے بھی بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے وہ سب نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کی حکومت پنجاب میں ہے اور پنجاب کی حالت بدل گئی ہے پنجاب میں خوشحالی اور ترقیاتی کام ہورہے ہیں بلوچستان میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے وہاں بھی مسلم لیگ (ن)کا کارکن حکومت کررہاہے انہوں نے کہاکہ پشاور کی حالت سب کے سامنے ہے اور خیبر پختون خوا کی حالت بدلنے کیلئے وفاقی حکومت نے ترقیاتی کام شروع کرائے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے سر دار عتیق بھی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہے اور بیرسٹر بھی وزیراعظم رہے ہیں مگر کام صفر ہیں ہمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے ٗتینوں حکومتوں نے اتنا کام نہیں کیا جتنا نواز شریف کے شیر برجیس طاہر نے کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ احتساب کی بات کی جارہی ہے اگر احتساب ہو گا تو سب کا ہوگا جنہوں نے قرضے معاف کرائے ہیں ان کا بھی احتساب کیا جائیگا پرویز رشید نے کہا کہ تھر میں کوئلہ پڑا تھا پاکستان بننے کے بعد کسی نے بھی تھر کے کوئلے کو ہاتھ نہیں لگایا مگر 2013میں وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت بنی تو وزیر اعظم نے کوئلے سے بجلی پیدا کر نے کیلئے کارخانے لگانے شروع کئے نیلم جہلم منصوبہ 2017 میں کام شروع کر دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جو احتساب کرنا چاہتاہے ،آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق نظام بنایاجائے پرویز رشید نے کہاکہ نوازشریف کی طرف جومیلی آنکھ سے دیکھے گاعوام اس سے خودحساب کتاب کرینگے قرضے معاف کراتے وقت غریب ترین ٗ جہازاڑاتے وقت خودکوامیر ترین کہتے ہیں۔