ایڈیشنل آئی جی خیبر پختون خوا دورہ صوابی کے دوران صوابی پولیس سٹیشن پہنچ گئے

موجود سٹاپ اور مختلف انکوائری انوسٹی گیشن سکواڈ اور دیگر شعبوں کے علاوہ زیدہ تھانہ کا معائنہ کیا

ہفتہ 28 مئی 2016 21:35

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) ایڈیشنل آئی جی خیبر پختون خوا اشتیاق مروت نے صوابی میں دورہ کیا اس دوران انہوں نے صوابی پولیس سٹیشن کا دورہ کرکے وہاں موجود سٹاپ اور مختلف انکوائری انوسٹی گیشن سکواڈ اور دیگر شعبوں کے علاوہ زیدہ تھانہ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ضلعی پولیس کی جرائم کے خلاف ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ٹوپی میں نابالغ معصوم بچی کی جنسی تشددکے بعد اسے قتل ،سلیم خان میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی بعد اسے سے قتل جیسے بے دردی اندھے کیسز کو ٹریس کرکے صوابی پولیس نے تاریخ رقم کردی صوابی پولیس لائن میں ضلعی پولیس آفسران کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی انوسٹی گیشن قابل تعریف ہے جتنی تعریف ان کی کارکردگی کی جائے کم ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں آپ کے لئے مختلف قسم ایوارڈ دینے کے لئے ایک خوشخبری لیکر آیا تھا مگر آپ کے آن ٹریس اندھے کیس کی ٹریسنگ کی کارکردگی دیکھ کر ہمیں خیرانگی ہوئی کہ جتنی آپ کی کارکردگی ہیں وہ ایوارڈ آپ کو دینے کے مستحق نہیں ہیں اور اس ضلع کے لئے میں دوبارہ دورہ کرکے بیسٹ ایوارڈ سے انوسٹی گیشن آفسران کو نوازو نگا،انہوں نے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کو ذہین ترین آفیسروں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں مختلف انوسٹی گیشن ٹیم کو باترتیب دیں کر اس طرح اندھے کیسز کی جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیے ہیں جن کی کارکردگی سامنے ہے ،ایڈیشنل آئی جی خیبر پختون خواء نے ضلعی انوسٹی گیشن پولیس آفیسران کو اپنا نمبر دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دشواری ہو براہ راست اسی نمبر پر بات کر سکتے ہے انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید تقاضوں سے لیس کریں گے ،جرائم کی سد باب کے لئے ہر ممکنہ طور پر کاروائی کرتے رہیں گے ، اسی موقع پر ڈی آئی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سلیم مسعودنے ضلع صوابی انوسٹی گیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ممکنہ طور پر مزید پولیس آفسران کو خوصلہ افزائی دیتے رہیں گے تا کہ کوئی اتفاقہً اندھے کیس کو ٹریس کر نے پر مظلوم کی دل جیت لے ،مظلوموں کو اپنا حق دلوا کر اور دیگر اس قسم کے واردتیں کرنے والے منہ پر ایک طمانچہ مارا جو آنے والے نسلوں کو بھی نصیحت کریں گے،صحیح تفتیش کی وجہ سے عوام الناس نے سکھ کا سانس لیکر تسلی ہوئی ،یہ صرف ضلع صوابی کیلئے نہیں بلکہ پورے پولیس محکمہ کیلئے فخر کی بات ہے ،ہذا میں جدید خطوط اور اچھی انوسٹی گیشن کی وجہ سے کنونشن ایشو کافی بڑھ گیا ہے ،عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں باالحصوص عدلیہ اور محکمہ پولیس پر اعتماد بڑھ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :