بہاول پور ‘ آئندہ بجٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے 100ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2016 21:31

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں سو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق اس رقم کو آئی ڈی پیز اور سکیورٹی پر خرچ کیا جائیگا جبکہ اس منصوبے کی حتمی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل میں دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگی کیلئے مختص سو ارب روپے میں سے ابھی تک پینسٹھ ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :