زندہ قومیں اپنے قومی دن کو یاد رہتی ہیں جس کے باعث ان قومی ایام پر انکے جذبات میں مزید حب الوطنی بڑھتی ہے جس سے سچے پاکستانی کا روپ ملتا ہے‘دہشتگروی کے خاتمے کیلئے تعلیم کا عام کرنا ہو گا‘دانش سکولوں کا قیام سیاسی نہیں بلکہ اعلی نظام تعلیم کے فروغ کیلئے اہم ذریعہ ہوگا، پاکستانی قوم ہر چیز کو بھول سکتی ہے لیکن یوم تکبیر اور 28مئی کو نہیں بھولے گی

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور احمد خان کاضلع چکوال کے علاقوں میں مختلف تقریبات سے خطاب

ہفتہ 28 مئی 2016 21:28

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور احمد خان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن کو یاد رہتی ہیں جس کے باعث ان قومی ایام پر انکے جذبات میں مزید حب الوطنی بڑھتی ہے جس سے ایک سچے پاکستانی کا روپ ملتا ہے۔دہشت گروی کے خاتمے کے لئے تعلیم کا عام ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، دانش سکولوں کا قیام سیاسی نہیں بلکہ اعلی نظام تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اہم ذریعہ ہوگا، پاکستانی قوم ہر چیز کو بھول سکتی ہے لیکن یوم تکبیر اور 28مئی کو نہیں بھولے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چکوال کے مختلف علاقوں میں مختلف تقریبات سے خطاب میں کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ضلع چکوال میں ہفتہ کا دن پوری مصروفیات کے ساتھ گزارہ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور احمد خان نے کمیونٹی سنٹر چکوال میں یوم تکبیر کے حوالے سے بھی پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی جس میں ضلع چکوال کے ایم این ایز سردار ممتاز خان ٹمن، میجر (ر) طاہر اقبال، بیگم عفت لیاقت علی خان، ایم پی ایزچوہدری لیاقت علی خان، مہوش سلطانہ، ملک ظہور انور سمیت صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی، مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال کی عدم شرکت پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے سخت دکھ کا اظہار کیا اور پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم اعوان ، ایم پی اے سردار ذوالفقارعلی خان دولہہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر رانا مشہور احمد خان صرف بیس منٹ تک یوم تکبیر کی تقریب میں ٹھہرے ۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیونٹی سنٹر چکوال میں محکمہ تعلیم کے چھ سو سے زائد سرکاری ملازمین کو دن ایک بجے سے یوم تکبیر تقریب میں بلوا یا گیا تھا جس پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مقامی رہنماؤں نے تقریب کو محکمہ تعلیم کے سپرد کیے جانے پر شدید احتجاج کیا اور محکمہ تعلیم کے سینئر آفیسر شفقت محمود نے اپنے سکول کے بچوں سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کو کمیونٹی سنٹر یوم تکبیر تقریب سے واپس لے جانے کی دھمکی دے دی اور معاملہ ڈی سی او کے نوٹس میں لایا گیا جس پر ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے محکمہ تعلیم کے سینئر آفیسر کو ایسے کرنے سے روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :