Live Updates

وفاقی دارالحکومت شہری اور دیہی علاقوں میں بٹا ہوا ہے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں حکومت تا حال بنیادی سہولتیں مہیا کرنے سے قاصر ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمرکا بیان

ہفتہ 28 مئی 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شہری اور دیہی علاقوں میں بٹا ہوا ہے ۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں حکومت تا حال بنیادی سہولتیں مہیا کرنے سے قاصر ہے۔ ان حالات میں حکومت کا دیہی علاقوں کی زمین پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگانا انتہائی زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولتیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ علاقے سڑکیں، پانی، گیس اور بجلی جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔ عوام ان علاقوں میں بہت مشکل سے گذر بسر کر رہے ہیں اور حکومت کا ان کی زمین پر سی وی ٹی عائد کرنایکسر نا انصافی پر مبنی ہے۔ تحریک انصاف دیہی علاقوں کی زمینوں پر سی وی ٹی کے خلاف اور عوام کی ساتھ کھڑی ہے اور حکومت سے دیہی علاقوں کی زمین پر سی وی ٹی واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات