پاک فضائیہ کے سربراہ ا کا اسحاق ڈار سے رابطہ، وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار، جلد صحت یابی کیلئے دعا

وزیر خزانہ نے ایئر چیف کا پیغام نواز شریف کو پہنچا یا،وزیراعظم کا ایئر چیف سے اظہار تشکر

ہفتہ 28 مئی 2016 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اوروزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اوروزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جبکہ اسحاق ڈار نے ایئر چیف کا پیغام وزیراعظم محمد نواز شریف تک پہنچا یا۔وزیراعظم نے نیک تمناؤں کے پیغام پر ائر چیف سہیل امان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اسحاق ڈار کے ذریعے پاک فضائیہ کے سربراہ کو اپنے جذبات سے آگاہ کیا۔