وزیراعظم نوازشریف (پرسوں) ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس میں ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی ہدف کی منظوری دی جائے گی،کابینہ نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی،وزیراعظم کابینہ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے،ترجمان وزیراعظم ہاؤس

ہفتہ 28 مئی 2016 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف (پرسوں) پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ہفتہ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ کا اجلاس پیر کو ہوگا،وزیراعظم نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی ہدف کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔وزیراعظم کابینہ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔لند ن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک کے انتظامات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور منگل کے روز نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی جس کے بعد انہیں کم از کم دو ہفتے آرام کرنا ہو گا جس کے بعد وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے پاکستان واپس آئیں گے۔