پاک سرزمین پارٹی نے بوسن ٹاؤن ملتان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا

ہفتہ 28 مئی 2016 20:41

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی نے بوسن ٹاؤن ملتان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا۔پاک سرزمین پارٹی کے زونل آرگنائز ر کرامت علی شیخ،جوائنٹ آرگنائزر،ریاض حسین دھرالہ ایڈووکیٹ،ندیم ریاض ایڈووکیٹ نے بوسن ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جس کے مطابق عارف خان زرکون کوبوسن ٹاؤن کا آرگنائزر،محمدعدنان ظہور سینئرڈپٹی آرگنائزر،محمد زمان کنہوں ڈپٹی آرگنائزر،محمد زبیرآہیر،صادق آہیر،فیاض احمد،محمدشان،سیدتنویرالحسن،محمدافضل باجوا،محمدعمران کنہوں کو بوسن ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ممبر مقررکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک سرزمین پارٹی کے زونل آرگنائزر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی مہم جاری ہے۔تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد پارٹی قائد مصطفی کمال ،انیس قائم خوانی ملتان وجنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔جنوبی پنجاب سے بھی لوگ جوق درجوق پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ملک کو کرپشن سے پاک کرنا اور را کے ایجنٹوں کا خاتمہ پاک سرزمین پارٹی کا اولین منشور ہے۔

متعلقہ عنوان :