سکھر، محکمہ تعلیم نظام تعلیم کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،سید ذاکر علی شاہ

ہفتہ 28 مئی 2016 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) محکمہ تعلیم سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری /چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سید ذاکر علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نظام تعلیم کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی کامیابی کے بعد طلباء و طلبات کو تدریسی کتب کی فراہمی کو شفاف اور یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کوشش تیز کر دی گئی ہیں بند اسکولوں کی بحالی محکمہ تعلیم کی ترجیحیات میں شامل ہیں اساتذہ زیر تعلیم بچوں کو تعلیمی زیور سے آرائستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سکھر کے دفتر میں تعلیمی افسران کے اجلاس اور بعد ازاں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر ان کے ہمراہ آئی ٹی انچارچ، ہادی بخش کھوکھر، علی احمد خواجہ ، وئیر ہاؤس انچارج مقصود احمد سانگی ، ڈی پی اے وقار حسین اعوان و دیگر افسران موجود تھے اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے سکھر ریجن کے تمام تعلیمی افسران کو ہدایات دی کہ وہ سکھر کے اسکولوں میں 100فیصد تدریسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنائے اور جہاں اضافی کتب کی ضرورت ہوگی انہیں کتب فوری فراہم کی جائیگی انہوں نے تعلیمی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں کی مانٹرنگ نظام کو بہتر بنائیں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہ کریں انہوں نے اساتذہ کے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھی اقدام اٹھائے ہیں جو معمالات عدالتوں میں ہونے کے باعث زیر التواء ہیں ان کے حل کیلئے بھی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اساتذہ اپنی بھرپور توجہ تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے انجام دے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ تدریسی کتب میں جن غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اس کی درستگی کیلئے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے جو جلد درست کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :