پاکستان گیسٹرو اینٹرولوجی فورم کی جانب سے گرڈ پرسمپوزیم کا انعقاد

ہفتہ 28 مئی 2016 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) درجہ حرارت میں حالیہ اضافے کی وجہ سے گیسٹرو انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پاکستان گیسٹرواینٹر ولوجی فورم نے شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنے پہلے میڈیکل سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ تقریب میں میڈیکل پروفیشنلز اور نظام انہضام کے معروف ماہرین نے شرکت کی اور معدے سے متعلق بیماریوں کے سدباب ، خاص طور پر معدہ اور غذائی نالی کی خرابی ، الٹی جیسی بیماریوں اور اپنا صحیح طرح سے خیال رکھنے کے لئے اس شعبے میں ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

جی ای آر ڈی (GERD) نظام انہضام کی خرابی کی ایک دائمی مرض ہے ، اس بیماری میں پیٹ میں موجود تیزبیت غذائی نالی سے منہ کی طرف آنے لگتی ہے۔ غذائی نالی میں تیزابیت ، معدے کی جلن اور سینے میں درد اس بیماری سے جڑی کچھ علامات ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے پروفیسر سرہت بور تقریب کے مقررخصوصی تھے۔ پروفیسر بور کئی سال اس بیماری پر تحقیق کی ہے اور 50 تحقیقی مقالے شائع کئے ہیں انہوں نے تقریب میں گیسٹرواینٹر ولوجی اور خاص طور پر ’ایسڈ پوکٹ‘ جیسی ترقی پر تقریر کی جو پہلی دفعہ 2001 میں دریافت ہوا تھا۔

آر بی پاکستان کے ہیڈ آف ہیلتھ کیئر اسد گوندل نے کہا ’’ پاکستان گیسٹرواینٹر ولوجی فورم کا قیام GERD کا صحیح خیال رکھنے اور اس کے بارے میں معلومات کو ترقی دینے اور آگہی پھیلانے کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔ فورم پاکستان بھر میں GERD منجمنٹ پر ڈاکٹرز کے لئے ٹریننگ ، سیمنار اور ورکشاپ کے انعقاد سے عوامی آگاہی مہم کی قیادت کریگا اور پسماندہ علاقوں میں مفت مشاورتی کیمپس کا اہتمام کریگا۔

یہ فورم پاکستان بھر سے گیسٹرواینٹر ولوجی میں 12 صف اول کے ماہرین پر مشتمل ہے، اور اس کا اسپانسر گیوسکون، ڈسپرین ، ڈسپرول جیسی ادویات بنانے والی کمپنی آر بی ہے۔ ‘‘پروفیسر بور یونیٹائیڈ یورپین گیسٹرواینٹر ولوجی فیڈریشن کے جنرل اسمبلی ممبر ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں مختلف سوسائیٹیز کے رکن ہیں اور موصوف ترکش گیسٹرواینٹر ولوجی سوسائیٹی اور امریکن گیسٹرواینٹر ولوجی ایسوسی ایشن کے بھی ممبر ہیں۔

پروفیسر بو ر نے کہا ’’اس قسم کی تقریبات کے انعقاد سے گیسٹرواینٹر ولوجی فورم پاکستان میڈیکل کی دنیا کو باہمی رابطے ، تجربات کے تبادلے اور اس ضمن میں ہونے والی حالیہ ترقیوں کوشیئر کرنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ میرے لئے اپنے تجربات اور تحقیق کو اس پلیٹ فارم کی وساطت سے یہاں موجود پرفیشنلز کے ساتھ شیئر کرنا خوشی کی بات ہے۔

ایک ترقی پذیر ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان میں گیسٹرو انفیکشن کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، اس لئے ضروری ہے کہ حالیہ مطالعات اور طریقہ کار کو شیئر کیا جائے اور ان پر عمل کیا جائے۔‘‘ یہ سپوزیم ان تقریبات میں سے ایک تھا جو گیسٹرواینٹر ولوجی فورم نے اس سال کے لئے ترتیب دیئے ہیں۔ ان میں ڈاکٹرز کے لئے میڈیکل ورکشاپس اور ساتھ ساتھ GERD (نضام انہضام اور معدے کی بیماریوں) کے عمومی علامات جیسے معدے کی جلن وغیرہ جیسے مسائل کو حل کرنے بارے عوامی آگاہی مہم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :