بی ایم جی کے رہنما،کراچی چیمبر کے عہدیداران وزیراعظم کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگو

ہفتہ 28 مئی 2016 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) بزنس مین گروپ ( بی ایم جی ) کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی )کے عہدیداران نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی اور ان کی کامیاب سرجری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایک خط میں چیئرمین بی ایم جی وسابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی ، وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق،زبیر موتی والا،ہارون فاروقی،انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر، سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان، نائب صدر محمد نعیم شریف اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کی تاجروصنعتکار برادری وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کی اچانک خبر سن کر دلی طور پر فکر مند ہے جو بگڑتی صحت اور انتہائی ذہنی دباؤ کے باوجود پوری نیک نیتی سے قوم کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ پوری قوم خصوصاً کراچی کے لاکھوں لوگ اور اس شہر کی کی تاجر وصنعتکار برادری وزیر اعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :