لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف اسلحہ و بارودی مواد کا چالان پیش کردیا گیا

ہفتہ 28 مئی 2016 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف اسلحہ و بارودی مواد کا چالان پیش کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوانسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج عبدالمالک گدی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے عزیر بلوچ کے خلاف چالان پیش کیا گیا، چالان کے متن کے مطابق عزیر بلوچ کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کیا گیا، عزیر بلوچ گینگ وار کا سرغنہ ہے اور متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا چالان منظور کرتے ہوئے کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دو میں متقل کردیا جبکہ دوسری جانب اسی عدالت میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے کارکن فیروز عرف تحفہ کو پیش کیا گیا، عدالت میں رینجرز کے لا آفیسر کا کہنا تھا کہ ملزم کو بلدیہ کی حدود سے گرفتار کیا تھا ، ملزم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، عدالت نے ملزم فیروز عرف تحفہ کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

متعلقہ عنوان :