انسداد پولیو مہم کے دوران مقرر ہ ہد ف سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا عمل مکمل

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 18:16

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) تحصیل سمبڑیال میں انسداد پولیو مہم کے دوران مقرر ہ ہد ف سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا عمل مکمل ، 3 رو زہ مہم کے دوران مقررہ ہدف سے زائد بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ای ڈی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد جاوید وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیل سمبڑیال میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرزاق کی زیر نگرانی 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران مقررہ کردہ 69789 سے زائد 71365 پانچ سال سے کم عمربچوں کو موذی مرض سے پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے جس میں محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں نے گھر گھر ہسپتالو ں ، ڈسپنسریوں ،بنیادی ہیلتھ مراکز ، پبلک مقامات ، بس سٹاپوں پر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے قطرے پلانے کا عمل مکمل کیا ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرزا ق نے بتایا کہ دوران مہم تحصیل بھر میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی تحصیل بھر میں کسی بچے کے پولیو میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے جبکہ پولیو مہم کے دوران جہاں پرمحکمہ صحت کے پلیٹ فارم سے اہلکاروں نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئے وہاں پر والدین نے بھی اپنے بچوں کو پولیومہم کے دوران ٹیمو ں سے بھر پور تعاون کیا۔

متعلقہ عنوان :