اوکاڑہ پولیس قبضہ مافیا اور قانو ن شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے گی ، ڈی پی او

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 17:43

اوکاڑہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا سے کلیانہ کے کسان کاشتکاروں نے ملاقات کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی اوکاڑہ کے امیر ڈاکٹرلیاقت علی کوثر بھی موجودتھے ۔ پولیس کو ملٹری فارم کے دیہات میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے ، شر پسند عناصر اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑا محمدفیصل رانا اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چند شر پسند عناصر نے غریب کاشت کاروں کویرغمال بناکر پیسہ کمانے کا ذریعہ بنایا ہوا تھا چند ہ کے نام پر ہم سے زبردستی بھتہ وصول کیا جاتا تھا اب وہ شرپسند عناصر سلاخوں کے پیچھے اپنے جرائم کی سزا ء کاٹ رہے ہیں ۔

اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس غریب کسانوں اور کاشت کاروں کے ساتھ کھڑی ہے کسی بھی شخص یا گروہ کو انہیں مبحوس نہیں کرنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہے چاہے وہ کتنا ہی بااثر اور طاقتور کیوں نہ ہو۔ ضلع اوکاڑہ میں جرائم پیشہ افراد ، قبضہ مافیا اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہیگی اوران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

کاشت کاروں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پہلے نام نہاد لیڈروں نے ہمیں یرغمال بنایا ہواتھا اورہمیں اپنے ناجائز مقاصدکے لیے استعمال کرتے تھے ہم نہ پہلے کسی تنظیم کا حصہ تھے اور نہ اب ہیں ۔ہم قانو ن کا احترام کرنے والے امن پسند لوگ ہیں کاشت کاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل ،ملک پاکستان کی بہتری کیلئے حکومت کیساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور انتظامیہ کیساتھ شانہ بشانہ کام کرکے ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے ۔

ڈی پی اواوکاڑمحمد فیصل رانا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کار ہمارے بھائی ہیں نہ ان سے زمینیں چھینی جائیں گی اور نہ ہی کوئی دوسرا راستہ اختیار کیا جائیگا تاہم جرائم پیشہ افراد اور مجرموں کو ہرگز معافی نہیں دی جائیگی ،ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے مزید کہا کہ ڈی پی اوآفس میں کاشت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ڈی پی او آفس میں کاشت کاروں کے مسائل کے حل کے لیے خصو صی ڈیسک قائم کیا گیاہے جہاں پر ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :