رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 10 ڈویڑن اور29 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 17:23

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور46 سنگل، 18 ڈویڑن اور3 خصوصی بنچز تشکیل دے دئیے گئے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 10 ڈویڑن اور29 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے 3 خصوصی بنچز تشکیل دیئے گئے ہے۔

راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویڑن، 5 سنگل اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 8 سنگل اور 4 ڈویڑن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویڑن اور4 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :