بجٹ 17-2016 میں برآمدات کا ہدف 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رکھے جانے کا امکان

آئندہ مالی سال کے لئے تجارتی خسارے کو 20 ارب 50 کروڑ ڈالر پر محدود رکھنے کی تجویز

ہفتہ 28 مئی 2016 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) آئندہ مالی سال میں حکومت برآمدات میں ڈھائی ارب ڈالر اضافے کا ہدف طے کر سکتی ہے جبکہ تجارتی خسارے کو 20 ارب 50 کروڑ ڈالر تک محدود رکھے جانے کا امکان ہے۔بجٹ 17-2016 میں حکومت کو برآمدات کا ہدف 24 ارب 80 کروڑ ڈالراور درآمدات 45 ارب 20 کروڑ ڈالر پر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح آئندہ سال تجارتی خسارہ 20 ارب 50 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

توقع ہے کہ مالی سال 16-2015 میں برآمدات 22 ارب 30 کروڑ ڈالر اور درآمدات 39 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے گی جبکہ تجارتی خسارہ 17 ارب رہنے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق ایل این جی درآمدات سے صنعتوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی اور بجلی کے پیداواری منصوبوں کے آن لائن آنے سے آئندہ سال بڑی صنعتوں کا پیداواری عمل تیز ہوجائے گا جس کے باعث ملکی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :