یوم تکبیر کے حوالے سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 17:15

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں یوم تکبیر کے موقع پر اکیڈمی کے عملے نے کیک کاٹا اور ایٹمی پاکستان کی سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔یوم تکبیر کے حوالے سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعید،ڈائریکٹرچوہدری شاہد،ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف کے علاوہ اکیڈمی کے عملے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں یوم تکبیر کی مناسبت سے اکیڈمی کیعملے نیکیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباددی۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعیدنے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں نے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے نہیں دیا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان ہی مضبوط دفاع کی علامت اور قوم کا فخر ہے۔ایٹمی دھماکوں نے پوری قوم اور عالم اسلام کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن جرات و استقامت کا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :