عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 17:15

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزارمقامی وکیل شعیب سلیم نے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مال روڈ پر کسی قسم کا جلوس نکالنے،احتجاج یا دھرنا دینے کے خلاف دفعہ ایک سو44 نافذ ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کی جانب سے بھی مال روڈ پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر اسکے باوجود عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر سترہ جون کا دھرنا قوانین اور عدالتی فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عدالت عوامی تحریک کو دھرنے کے لئے متبادل جگہ دینے اورحکومت پنجاب کو عوامی تحریک کا مال روڈ پر دھرنا روکنے کے بھی احکامات صادر کرئے۔

متعلقہ عنوان :