پاکستانی سماج عام آدمی کے سیاست میں آنے میں رکاوٹ ہے

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 16:45

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) پاکستانی سماج عام آدمی کے سیاست میں آنے میں رکاوٹ ہے نسل در نسل جاگیر دارانہ راج ، کمزور سیاسی ڈھانچہ اور اداروں میں پابندیاں جیسے عناصر عام آدمی کو انفرادی اور اجتماعی سطحوں پر آگے بڑھنے سے روکتے ہے مروجہ لبرل نظریہ شخصی بنیاد پر تقسیم کے اصولوں پر استوار ہونے کے باعث نظام حکومت اور سماج میں موجود وی آئی کلچر کی تفریق ہونے کے باعث روایتی معاشرے میں فیصلہ سازی کے حکومتی کلچر میں عوام کی دلچسپی کے باوجود واضح تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ان خیالات کا اظہار چوہدر ی محمد ندیم آرائیں ڈسٹرکٹ آرگنائز ر پاک سرزمین پارٹی ، ہمراہ عبدالغفار تحصیل آرگنائزر نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا عام شہر ی کے ترقی نہ کرنے کی بنیادی وجہ سماجی مسائل اور بے جادباؤ سیاسی عمل میں براہ راست شرکت سے روکتے ہیں قائد مصطفی کمال سربراہ پاک سرزمین پارٹی اور ، رضا ہارون ،سمیت دیگر ساتھیوں نے استحصالی نظام کے خلاف بغاوت کر کے ایک عام پاکستانی کو نسل درنسل سیاست کی آڑمیں اقتدار کے مزے لوٹنے والے سیاستدانوں کے خلاف تحریک کی منزل دکھائی پاک سرزمین کے منشور پر عمل پیراہوکر پاکستان کے سترہ کروڑعوا م کو ملکی ترقی اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے کر روایتی معاشرے میں فیصلہ سازی کے حکومتی کلچر میں واضح تبدیلی لانے میں کردار ادا کرنا ہوگاناہمواریوں اور سیاسی ڈھانچے جو ایک عام شہری کو سیاست میں آنے کی راہ میں حائل ہے کو جدوجہد سے بدلناہوگا تما م سماجی پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سماج میں موجود استحصال اور امتیازیات کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار اداکرنا ہوگا