وڈیرے جاگیر دارنے محنت کش کو یرغمال بناکر زبردستی بیگار پر لگادیا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 16:45

پیرمحل(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) وڈیرے جاگیر دارنے محنت کش کو یرغمال بناکر زبردستی بیگار پر لگادیا چھ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دوسال سے تنخواہ نہ دی بچوں کو والد سے ملنے بھی نہیں دیتے اگر کسی نے ملنے کی کوشش کی توکتوں کے آگے ڈال دیں گے زمیندار محمد مسعود گادھی آف کوہل تفصیل کے مطابق موضع کوہل ریحان کاٹن فیکٹری کارہائشی وڈیرہ مسعود احمد گادھی نے احمد ولد مالا قوم جوئیہ کو محنت مزدوری پررکھ کر دوسا ل سے اپنی محبوس میں رکھ کر زبردستی بیگارکروانا شروع کردی چھ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر طے کر کے دوسال سے تنخواہ نہ دی شمشاد احمد اور ثمینہ بی بی حقیقی بچوں جن کی ماں سات سال قبل فوت ہوگئی ملنے کے لیے گئے تو زمیندا رنہ انہیں مغوی احمد کو ملنے نہ دیا بلکہ دھمکی دی کہ اگر کسی نے چوری ملنے کی کوشش کی تو اس پر کتے چھوڑدیں گے چھ ماہ پہلے احمد کے بھائی ندیم احمد نے اپنے مغوی بھائی کو ملنے کی کوشش کی جس کو زمینداراور اس کے ساتھیوں نے تشددکانشانہ بناتے ہوئے بازوتوڑ ڈالا مغوی احمد کی بیٹی ثمینہ بی بی اور بیٹا شمشاد احمد تھانہ پیرمحل انصاف کے لیے آئے تو پولیس نے کسی بھی قسم کی امداد کرنے سے انکا رکردیا مغوی احمد کی بیٹی ثمینہ بی بی اور بیٹا شمشاد احمدنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ ہمار ے والد محمد احمد کو ظالم زمیندار مسعود احمد گادھی کی تحویل سے واگذا رکروایاجائے A