پاکستانی ڈرامے کا شمارآج بھی دنیا کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے، حمیرا قریشی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 16:00

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا قریشی نے کہا ہے کہ اچھے رائٹرزاور ڈائریکٹر آنے سے ڈراموں کا معیار بہتر ہوا ہے۔پاکستانی ڈرامے کا شمارآج بھی دنیا کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے۔غیر ملکی ڈراموں نے عوام کی توجہ وقتی طور پر حاصل کی لیکن ان کا سحر ہمیشہ قائم نہیں رہا۔پاکستان کی فیشن انڈسٹری او ر فیشن ڈیزائنر اپنا لوہا منوا چکے ہیں ۔

نئے چہرے آنے سے انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں حمیرا قریشی نے کہا ہمارے ملک میں آج ماضی کی نسبت اچھے ڈرامے پیش کیے جاررہے ہیں اس کے ساتھ یہاں نوجوان فنکاروں کی بڑی کھپت سامنے آرہی ہے ۔جو آنے والے وقت میں سینئر اداکاروں کی جگہ پر کرے گی۔میں ہمیشہ اپنے سینئر کی عزی کرتی ہوں ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ابھی میری توجہ ماڈلنگ پر ہے اگر مجھے کسی اچھے ڈرامے کی آفر ہوئی تو اس میں ضرور کام کرو گی۔میری ترجیحی ٹی وی ڈرامے ہیں فلموں میں کام کرنے کا ابھی کوئی ذہن نہیں ہے ۔پاکستان کی فلم انڈسٹری بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے اس میں اہم رول نئے چہروں کا ہے جہنوں نے فلم انڈسٹری کو ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دیا ہے ۔