سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ لورالائی، ٹرائل31مئی کو ہونگے

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 16:00

لورالائی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کر کٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد خان کاکڑ،جنرل سیکرٹری میر وائس خان کدیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ31 مئی 2016 بروز منگل کولورالائی ماڈل ہائی سکول میں ٹرائل ہونگے۔

(جاری ہے)

اس ٹرائل میں حصہ لینے کیلئے تمام سینئر خواہش مند کر کٹرز فیکس صبح10بجے ٹرائل پر پہنچ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام کر کٹرز اس ٹرائل میں حصہ لینے کیلئے وہ اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ،چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر لازمی لائیں اور ساتھ ساتھ وائٹ کٹ اور مکمل سامان بھی لازمی لائیں۔

متعلقہ عنوان :