ایلن مولالی نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کرتے پکڑے گئے

ہفتہ 28 مئی 2016 14:54

ایلن مولالی نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کرتے پکڑے گئے

پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی ۔2016ء ) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایلن مولالی نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں جس پر انھیں جرمانہ کیے جانے کے ساتھ ساتھ 3 برس کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ 10 برس میں چوتھا موقع ہے جب انھیں نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیلئے 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے میچز کھیلنے والے 46 سالہ مولالی نے پرتھ کی ایک عدالت کو بتایا گیا کہ انھوں نے نشے کی حالت میں والدہ کی کار کو کئی مرتبہ دیوار سے ٹکرایا اور 2بار وہاں پارک گاڑیوں کوٹکر بھی ماری۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولالی کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مشکلات کا سامنا ہے، ان کی شادی ٹوٹ چکی ہے ، ایک کاروبار میں انکے 50 ہزار پاؤنڈ بھی ڈوبے جبکہ والد کی وفات نے بھی ان پر برا اثر ڈالا جس کے بعد انہوں نے شراب نوشی شروع کی ۔