دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،قائد مانگا کلب اورفیم کلب کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم

ہفتہ 28 مئی 2016 14:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراؤنڈ کے تحت گزشتہ روز کھیلا گیاوا حد میچ قائد مانگا کلب اورفیم کلب کے مابین ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔گزشتہ روز واحد میچ فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈماڈل ٹاؤن میں قائد مانگا کلب اوفیم کلب کے مابین کھیلا گیا ۔ماڈل ٹاون کے رہائشی اپنی فیملی کے ساتھ یہ دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں آئے ہوئے تھے اور دونوں ٹیموں کے عمدہ کھیل سے محظوظ ہوتے رہے۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں طرف سے کئی جارہانہ مووومنٹ دیکھنے میں آئیں۔ کھیل کے 22 ویں منٹ میں قائد مانگا کلب کے احسن نے لیفٹ ونگ سے انجم کو پاس دیا جو کہ بال کو لیکر ڈی میں داخل ہوئے جہاں پر انہوں نے لیفٹ فٹ سے شوٹ مار کر اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف کھیل کے 30 ویں منٹ میں فیم کلب کے حمزہ کو رائٹ ونگ سے ساتھی کھلاڈی نے کراس دیا جس کو انہوں نے ہیڈ کے زریعے گول کردیا ۔

اس طرح پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی منظم حملے کیے لیکن ناقص فنشنگ آڑے آتی رہی۔ جس کی وجہ سے دوسراہاف مزید گول نہ ہوسکنے کی وجہ سے ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ اس میچ کے ریفری زبیر شہزاد ، فرسٹ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری محمد جمیل جبکہ میچ کمشنرشبیر احمد تھے۔