محمد حفیظ نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے پی سی بی سے اجازت مانگ لی

ہفتہ 28 مئی 2016 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء)اوپنر بیٹسمین محمد حفیظ نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کیلئے پی سی بی سے اجازت مانگ لی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی درخواست پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل پینل گزشتہ دس ہفتوں سے محمد حفیظ کے علاج میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک ان صحت یابی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ان کی دورہ انگلینڈ میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی گزشتہ ہفتے آنے والی ایم آئی آر رپورٹ میں انہیں ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا اور ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے بھی روک دیا تھا ‘ محمد حفیظ نے دورہ انگلینڈ پر جانے کے لیے بیتابی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی ہے ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حفیظ کو علاج کیلئے انگلینڈ یا آسٹریلیا بھجوانے پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث محمد حفیظ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 2 میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔