لندن اولمپک 2012 میں شرکت کرنیوالے 23 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی
ہفتہ 28 مئی 2016 13:07
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن اولمپک 2012 میں شرکت کرنے والے 23 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ دوبارہ جائزے کے بعد مثبت آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن اولمپکس کے دوران 23 ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے نمونے لیے گئے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے تھے ‘پانچ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے یہ تمام ایتھلیٹ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب اب اگست میں ہونے والے ریو اولمپک میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا کہ بیجنگ گیمز کے دوران جن کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔آئی او سی نے خبردار کیا کہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام مزید ایتھلیٹ سامنے آنے والے ہیں جو حالیہ گیمز میں حصہ لے چکے ہیں اور ان میں سے جو ریو اولمپک میں حصہ لے رہے ہیں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کے لیے ہدف بنایا گیا۔(جاری ہے)
آئی او سی کی جانب سے 2008 کے اولمپکس کے 454 نمونوں میں سے 31 ایتھلیٹ کے ٹیسٹ مثبت ہونے کے انکشاف کے محض دو ہفتے بعد لندن 2012 میں شامل ایتھلیٹس کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا اعلان کیا ۔
آئی او سی کے صدر تھامس بیچ نے بتایا کہ دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا یہ عمل ڈوپنگ کے خلاف ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے کھلاڑیوں کو ریو اولمپک سے دور رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم فوری کام کررہے ہیں۔اولمپک کمیٹی کے صدر نے کہا کہ میں نے پہلے ہی ڈسپلنری کمیشن قائم کی ہے جس کو آئی او سی کی جانب سے تمام فیصلے لینے کے مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں۔اولمپک کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے روس کے سابق اینٹی ڈوپنگ سائنسدان نے الزام عائد کیا تھا کہ ضائع شدہ سیمپل کے نمونے لیے گئے اور اسی وجہ سے 2014 کے سرمائی اولمپکس میں لیے گئے نمونوں کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔کمیٹی نے کہا کہ اولمپک میں دھوکا دہی کے عمل کو ناکام بنانے کیلئے پانچ اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپک میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس میں سے کسی بھی ہدف بنا کر دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.