باکسرعامرخان کا تھرکے عوام کی امداد کیلئے کراچی میں نمائشی مقابلے کرانے کا اعلان
ہفتہ 28 مئی 2016 12:35
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان تھر میں قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے آئندہ ماہ کراچی میں نمائشی میچ کا انعقاد کرائیں گے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان پاکستان اور یہاں کے شہریوں سے خاصا لگاوٴ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں اورخاص طور پر کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ اکیڈمی میں باکسروں کو مفید مشورے بھی دے چکے ہیں۔
باکسر عامر خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہریوں سے دلی لگاوٴ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قحط سے متاثرہ تھرکے عوام کے لئے فنڈ ریزنگ میچ کرانے کا اعلان کیا ۔عامر خان آئندہ ماہ 2 جون کو کراچی میں نمائشی باکسنگ میچ کرائیں گے جس میں برطانیہ اورآئرلینڈ کے باکسر حصہ لیں گے۔ باکسنگ مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تھرکے عوام کوصاف پانی کی فراہمی اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پرخرچ کی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.