دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے کیبل بچھائی جا رہی ہے

ہفتہ 28 مئی 2016 11:21

دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے کیبل بچھائی جا رہی ہے

نیو یارک ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) فیس بک اور مائیکرو سافٹ نے مل کر بحرِ اوقیانوس کے نیچے ایک تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل بچھانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں امریکی اداروں کے مطابق اس بین البراعظمی کیبل کا نام ’ میریا‘ رکھا گیا ہے اور اس کے ذریعے160 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل ہو سکے گا۔ یہ ساڑھے6 ہزار کلومیٹر طویل کیبل امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے ورجینیا اور ہسپانوی شہر بِل باوٴ کے درمیان بچھائی جائے گی۔ اس کیبل کے ذریعے بِل باوٴ سے دیگر یورپی شہروں اور مشرقی وسطٰی کو جوڑا جائے گا۔ میریا اپنی نوعیت کی اب تک کی تیز رفتار ترین انٹرنیٹ سہولت مہیا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :