پشتون دشمن قوتوں نے سرزمین پشتونخواء کوجنگ وجدل کامسکن بنادیاہے،ملک انعام کاکڑ

جمعہ 27 مئی 2016 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ گھمبیر صورتحال پر پشتون طلباء پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی پشتون دشمن قوتوں نے سرزمین پشتونخوا کو ایک نہ ختم ہونے والی جنگ وجدل کا مسکن بنایا ہے جس کا فائدہ دوسروں کے حصوں میں اور دربدری آگ و خون پشتونوں کا مقدر بنا دیا گیا اغیار پشتونوں کے ہاتھوں کتاب ‘ قلم اور بستہ نہیں دیکھنا چاہتے ہمارے تعلیمی اداروں کو بموں سے اڑانے خوف و ہراس پھیلانے کا مقصد دراصل ہمیں مذہب ‘ سیال اور مترقی قوموں کی صف میں کھڑے نہ ہونے اور علم و ہنر کے اصول سے دور رکھنا ہے انہوں نے کہاکہ پشتون ایس ایف اور خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل کی حیثیت سے پشتون معاشرے میں علم و ہنر کا پرجار کرنے اور ان کو علم کے زیور سے لیس کرنے کی بنیادی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس پر ہم بڑے فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پی ایس ایف نے ہر چیلنج کو قبول کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج صوبائی سطح پر ایک پروقار پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین پشتون ایس ایف کے صوبائی و مرکزی رہنماء خطاب کریں گے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروگرام میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :